Can't connect right now! retry

پاکستان
10 اگست ، 2020

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا

وزیر اوقاف سندھ نے چادر چڑھاسید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا— فوٹو:فائل

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کا 1290 واں عرس شروع ہوگیا اور عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔

وزیر اوقاف سندھ نے  مزار پر چادر چڑھاکر عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

اس موقع مزار کو غسل بھی دیاگیا جب کہ وزیر اوقاف سندھ نے جیونیوز کوبتایا کہ موجودہ صورتحال میں عرس ضابطہ کار  کے تحت ہو رہا ہے اور محکمہ داخلہ کی مزارات سے متعلق ضابطہ کار پر مکمل عمل کیاجارہا ہے۔

عرس کے موقع پر زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

عبداللہ شاہ غازی کے 1290ویں عرس کی تقریبات 10اگست سے 12اگست تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM