گھر میں کرنٹ لگنے سے دادی سمیت 3 کمسن پوتے جاں بحق

شیخوپورہ: صلاح الدین روڈ پر ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دادی اور اس کے 3 پوتے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق صلاح الدین روڈ پر رکشہ ڈرائیور اسد علی کے گھر میں پنکھے سے کرنٹ لگنے سے اس کی والدہ اور 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

اسد علی کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بازار گیا ہوا تھا گھر واپس آیا تو اس کی والدہ اور تینوں بیٹے مردہ حالت میں پڑے تھے اور ان پر پنکھا گرا ہوا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اقبال بی بی اس کے پوتے 10 سالہ عبدالرحمن،7 سالہ عبدالمنان اور 5 سالہ مطیع الرحمن شامل ہیں۔

مزید خبریں :