پنجاب حکومت کے سرکاری دفاتر آج سے پورے عملے کے ساتھ کام کریں گے

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت کے سرکاری دفاتر آج سے پورے عملے کے ساتھ کام کریں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سرکاری دفاتر میں کورونا ایس اوپیز کے ساتھ پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری دفاتر آج پورے سٹاف کے ساتھ کام کریں گے، دفاتر میں کورونا کے حوالے سے ماسک پہننا اور سینٹائزر کے استعمال سمیت دیگر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر دفاتر بند تھے یا محدود عملے کے ساتھ کام کیا جارہا تھا لیکن حالات میں بہتری آنے کے بعد پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :