Time 11 اگست ، 2020
دلچسپ و عجیب

ننھے پاکستانی کی کھلونے والے صابن بنا کر ہاتھ دھونے کی ترغیب

فوٹو: انسٹاگرام

 11 سالہ ننھے پاکستانی طیب بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینے کے لیے اینٹی بیکٹیریل صابن کو انوکھے انداز میں تیار  کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

طیب کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ انسٹاگرام پر سوپٹیسٹک  ( Soaptastic) کے نام سے اپنا چھوٹا سا آن لائن کام کر رہے ہیں۔

طیب خود سے آرگینک صابن بناتے ہیں جس کے اندر وہ بچوں کی دلچسپی سمیٹنے کے لیے کوئی کھلونا ضرور ڈالتے ہیں تاکہ بچوں کے من پسند کھلونے توجہ کا مرکز بنیں اور وہ صابن استعمال کریں۔

طیب صابن میں لائن کنگ، ڈائینا سور، باربیز اور دیگر کارٹون کریکٹرز کا بھی استعمال کر کے تھیم صابن بناتے ہیں ان کے اس کام میں ان کے بہن بھائی بھی ساتھ دیتے ہیں۔

View this post on Instagram

Sold

A post shared by (@soaptastic.pkofficial) on

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق طیب کی والدہ صائمہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کچھ کارآمد چیز سیکھانا چاہتی تھیں جو کمیونیٹی کے لیے بھی کام آسکے۔

طیب اور ان کے بہن بھائیوں کی جانب سے شروع میں سوپٹیسٹک  سے ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد حصہ چیریٹی کو دیا جارہا تھا لیکن بچوں نے عہد کیا ہے کہ جیسے ہی ان کا کاروبار پروان چڑھے گا وہ 90 فیصد آمدنی کار خیر میں دیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by (@soaptastic.pkofficial) on


مزید خبریں :