11 اگست ، 2020
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیفنس فیز 7 کے سب اسٹیشن میں پیش آٰیا ہے جب کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد سب اسٹیشن کو کے الیکٹرک کی ٹیم نے سِیل کردیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن سے تار چوری کر رہا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشن سے تار چوری کے دوران ہی کرنٹ لگنے کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔