ملک میں کورونا سے مزید 14 ہلاکتیں، 656 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6150 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287126 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6150 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  287126 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2179، سندھ میں 2307 اور خیبر پختونخوا میں 1236 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2205664
صحتیاب مریض: 
264060 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 656 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 360 کیسز اور 10 اموات، پنجاب سے 150 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 74 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان سے 18 کیسز، اسلام آباد27 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 150کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94865 اور ہلاکتیں 2179 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86389 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15323 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13020 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 59 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1971مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2402 اور اموات کی تعداد 58 ہو گئی ہے جب کہ 2002 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

جمعرات کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2307 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 360 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125289 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 118924 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

جمعرات کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12062 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10461 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعرات کو کورونا کے مزید 74 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔

صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1236 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 35021 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک 32317 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال