کھیل
Time 14 اگست ، 2020

ویڈیو: پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا

 روس میں ایک پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا۔

روس کے ماسکو ریجن میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں الیگزینڈر سیڈک نے 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی۔ 

 اس کوشش میں ان کے گھٹنوں کی ہڈیاں چٹخ گئیں اور وہ زمین پر آ گرے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی۔


مزید خبریں :