14 اگست ، 2020
دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے لوگوں کی مختلف روایات اور اقدار ہوتی ہیں جو دنیا میں ان ممالک کی پہچان کا باعث بھی ہوتی ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو جاپان کے انوکھے فیسٹیول کے بارے میں بتانے والے ہیں جس میں مقامی لوگ ایک خاص پہاڑ پر ہر سال آگ لگاتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وکاکوسا نامی پہاڑ پر ہر سال جنوری کے آخری ہفتے میں مقامی لوگوں کی جانب سے آتشزدگی کی جاتی ہے اور اس فیسٹیول کو وکاکوسا یمایاکی کہا جاتا ہے۔
کسی کو بھی یہ بات معلوم نہیں ہے کہ جاپان کے صوبے نارا میں ہر سال ایک 342 میٹر اونچی پہاڑی کو جلانے کی روایت کا آغاز کہاں سے ہوا۔
لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس روایات کا آغاز ایک صدی پہلے ہوا تھا جب کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کا آغاز دو مندروں کے درمیان تنازع کے بعد ہوا تھا۔
اس روایات کے حوالے سے لوگوں نے اپنی اپنی کہانیاں بتائی ہیں لیکن آج یہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفرد فیسٹیول ہے۔
اس فیسٹیول میں مقامی لوگ شام میں پہاڑی پر ایک بڑی سی آگ دہکاتے ہیں اور ساتھ ہی آتش بازی بھی کرتے ہیں ار دیکھتے ہی دیکھتے کچھ وقت بعد آگ پوری پہاڑی پر پھیل جاتی ہے۔
اس پہاڑی کی خشک گھاس کو جلنے میں 15 سے 30 منٹ کا وقت لگتا ہےاور اس آگ کے روشنی میلوں دور سے دیکھی جا سکتی ہے۔
اس دوران کسی بھی قسم کے تقصان سے بچنے کے لیے پورے فیسٹیول کے دوران فائر فائٹرز بھی موجود ہوتے ہیں۔