14 اگست ، 2020
بھارتی شخص نے اپنی مرحومہ بیوی کا ایک ایسا مجسمہ تیار کروایا ہے جو حقیقت سے بے حد قریب تر اور ہوبہو ان کی بیوی جیسا ہی دکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرینیواس گپتا جو کہ بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے 3 سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں اپنی بیوی کو کھو دیا تھا۔
سرینیواس گپتا اپنی مرحومہ بیوی کو اپنے گھر میں دیکھنا چاہتے تھے تو اس سلسلے میں انہوں نے ایک مقامی آرٹسٹ مدھاوی سے اپنی بیوی کا ایک سیلیکون اسٹیچو (مجسمہ) بنوایا اور انہوں نے اس مجسمے کو اپنے گھر میں رکھویا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی مرحومہ بیوی کی یہ خواہش تھی کہ ان کا اپنا بنگلہ ہو، بیوی کے انتقال کے بعد انہوں نے ان کی یاد میں ایک بنگلہ بنوایا جہاں شفٹ ہوتے وقت یہ اپنے ساتھ اپنی بیوی کا مجسمہ بھی لے کر گئے۔
سرینیواس گپتا نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں اپنی بیوی کی خواہش کے مطابق نئے گھر میں اس کے ساتھ ہی شفٹ ہوا ہوں۔
سوشل میڈیا پر سرینیواس گپتا کے ساتھ ان کی 2 بیٹیوں اور مرحومہ بیوی کے اسٹیچو کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔