ملک میں کورونا سے مزید 5 اموات، 666 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6166 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 288461 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے  مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6166 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  288461 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2180، سندھ میں 2317 اور خیبر پختونخوا میں 1238 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2253131
صحتیاب مریض: 
265624 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 666 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 272 کیسز اور 4 اموات،  آزاد کشمیر سے 12 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب سے  210 کیسز، بلوچستان سے 80 کیسز ، خیبر پختونخوا سے 62 کیسز، گلگت 26 کیسز اور اسلام آباد سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 210کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95203 اور ہلاکتیں 2180 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86424 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15346 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13100 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 12 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2179 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 60 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1989 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 26 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2179  اور اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے جب کہ 2103 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

ہفتے  کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2317 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 272 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125904 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 119425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

ہفتے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 80 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 12224 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10783 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا کے مزید 62 کیسز سامنے آئے اور کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1238 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 35153 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک 32404 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال