15 اگست ، 2020
لاہور میں پولیو سے متاثرہ 14 سالہ لڑکا دم توڑ گیا جس کے بعد لاہور میں ایک ماہ کے دوران پولیو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
ترجمان انسدادِ پولیو پروگرام کےمطابق راوی ٹاؤن یو سی 30کا رہائشی 14 سالہ پولیو سے متاثرہ لڑکا میو اسپتال میں زیر علاج تھا، لڑکے کی دونوں ٹانگیں اور بازو پولیو وائرس کا شکار تھے جو آج دم توڑ گیا۔
لاہورمیں ایک ماہ کے دوران پولیو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 جب کہ پنجاب میں 2 ماہ کے دوران یہ تعداد 3 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے 33 اضلاع میں آج سے 5 روزہ انسداد ِپولیو مہم بھی شروع کی گئی ہے۔