16 اگست ، 2020
آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی پر حملے کے لیے آنے والی تین میٹر لمبی شارک پر چھلانگ لگا دی اور اس وقت تک اسے مکے مارتا رہا جب تک شارک اس کی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ نہیں گئی۔
نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ساحل پر 35 سالہ چانٹل ڈوئیل سرفنگ سے لطف اٹھا رہے تھے کہ ایک شارک نے اچانک ان کی بیوی پر حملہ کر دیا۔
بس پھر کیا تھا ڈوئیل نے سرفنگ بورڈ چھوڑ کر شارک پر چھلانگ لگا دی اور بیوی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
ڈوئیل اس وقت تک شارک کو مکے مارتا رہا جب تک شارک اس کی بیوی کو چھوڑ کر بھاگ نہ گئی، شارک کو بھگانے کے بعد ڈوئیل نے اپنی اہلیہ کو ساحل تک پہنچنے میں مدد دی۔
مسز ڈوئیل کو ساحل پر موجود لوگوں نے ڈاکٹروں کے آنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد دی، ان کے دائیں پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
مسز ڈوئیل کو سرجری کے لیے نیو کاسل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں اس ساحل پر شارک کا یہ تیسرا سنگین حملہ تھا۔