دنیا
Time 17 اگست ، 2020

کرہ ارض پر گرم ترین علاقہ کس ملک میں ہے؟

جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے— فوٹو: فائل 

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی میں اتوار کو 130 فارن ہائیٹ (54.4 ڈگری سینیٹی گریڈ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ڈیتھ ویلی دنیا کا گرم ترین اور خشک علاقہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے۔

اتوار کو ڈیتھ ویلی میں 130 فارن ہائیٹ (54.4 ڈگری سینٹی گریڈ) درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1913 کے بعد امریکا کا گرم ترین دن ہے۔

ڈیتھ ویلی کے درجہ حرارت بڑھنے کی تصدیق امریکی موسمیاتی ادارے نے بھی کی ہے جب کہ مغربی ساحلی علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق کرہ ارض پر گرم ترین دن 1931 میں ڈیتھ ویلی میں ہی ریکارڈ کیا گیا تھا جس کا درجہ حرارت 134 فارن ہائیٹ (56.6) ڈگری تھا تاہم ماہرین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیتھ ویلی میں اتوار کو ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 107 سال بعد امریکا کا گرم ترین دن ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ 2013 میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 129.2 ڈگری فارن ہائیٹ (54) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ بالکل مستند ہے۔

دوسری جانب کیلیفورنیا میں ہیٹ ویو کے باعث بجلی کی طلب و رسد میں اضافے پر کیلیفورنیا انڈیپینڈنٹ سسٹم آپریٹرز نے تیسرے درجے کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مزید خبریں :