آسٹریلیا کا جلد کورونا ویکسین بنا کر مفت فراہم کرنے کا اعلان

فوٹو فائل

آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کا ساتھ حاصل کرلیا ہے اور جلد کورونا کی ویکسین تیار کرکے اسے مفت فراہم کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا ویکسین دواساز کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی جارہی ہے جس کے تجرباتی مراحل جلد مکمل ہونے والے ہیں۔

آسٹریلیا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ویکسین ان پانچ ممالک میں سے ایک ہوگی جنہیں قابل اعتماد سمجھا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے ویکسین انتہائی ضروری ہے اور اگر اس کے تمام تجرباتی مراحل کامیاب ہوئے تو آسڑا زینیکا سے معاہدہ پکا ہوگا۔

آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ہر طریقے سے تصدیق ہونے کے بعد اسے آغاز میں آسٹریلیا کی 25 ملین آبادی کو مفت فراہم کیا جائے گا۔

تاہم آسٹریلیا میں اب تک کورونا ویکسین کو فروخت کرنے کے لیے کوئی قیمت مختص نہیں کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد23 ہزار 989ہوچکی ہے جب کہ اموات کی کل تعداد  216 ہے۔

مزید خبریں :