Time 19 اگست ، 2020
پاکستان

کراچی میں ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر غیر شادی شدہ تھیں اور کافی عرصے سے گھریلو پریشانی کا شکار تھیں، خاتون ڈاکٹر کا آبائی تعلق میر پور خاص سے ہے جب کہ وہ 15 دن پہلے گھر پر کرایہ پر آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے خاتون ڈاکٹر اپنے والد، والدہ، 2 چھوٹی بہنوں اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، ڈاکٹر کا والد سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر  اس نے باتھ روم میں جاکر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکشی میں نائن ایم ایم پسٹل استعمال ہوئی، چیمبر میں 2 گولیاں تھیں جس میں سے ایک چلی، خاتون ڈاکٹر کو گولی قریب سے لگی، گولی بائیں طرف سے لگی اور دائیں طرف سے نکل گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ والدین کے آنے کے بعد درج کیا جائے گا جب کہ ڈاکڑ کے دوستوں سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں اور ان کا موبائل فون کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا جس سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :