19 اگست ، 2020
نزلہ، زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹکس دوائیاں نہیں بلکہ قدرتی شہد زیادہ مؤثر ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی ماہرین نے متاثرہ افراد کو شہد استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی طبی جریدے میں شائع نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے شہد میں قدرتی طور پر ایک ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جو کھانسی، گلے کی خراش اور سینے کی جکڑن میں دیگر دوائیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق قدرتی مرکب کھانسی کے دورانیے کو 36 فیصد اور کھانسی کی شدت کو 44 فیصد تک کم کر دیتا ہے اور شہد کے استعمال سے سینے کی جکڑن میں دو دن اکے اندر افاقہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے اور یہ سستا و آسانی سے دستیاب علاج ہے جب کہ ڈاکٹر بھی شہد سے علاج کو متبادل کے طور پر تجویز کرسکتے ہیں۔