21 اگست ، 2020
ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے مقدمے میں 9 سال بعد بری کر دیا گیا۔
جون 2011 میں کراچی جانے کے لیے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر موجود اداکارہ کے سامان سے دو بوتل شراب برآمد ہوئی تھی۔
بعد ازاں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
9 سال بعد مقدمہ پر فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی کے سول جج یاسر چوہدری نے عتیقہ اوڈھو کو مقدمے سے بری کر دیا۔