پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز ‘ کا خاکہ فرانسیسی آرٹسٹ کے خاکے کا چربہ نکلا

فوٹو: فائل 

حال ہی میں زی فائیو کے چینل زندگی ٹی وی پر ریلیز کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر خاکہ چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ’السٹریشن‘ خاکہ اصل میں فرانسیسی  آرٹسٹ کے بنائے گئے خاکے کا چربہ ہے۔

آمنہ طارق نامی صارف نے کہا کہ ویب سیریز ’چڑیل‘ کے آغاز میں جس السٹریشن یعنی خاکے یا تصویر کو دکھایا گیا ہے وہ ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے خاکے کی کاپی ہے۔

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر تنقید کی جانے لگی اور صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم کو کسی کی محنت کو یوں کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

آمنہ طارق کے ٹوئٹ پر فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ یہ غلط ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ہدایت کاری عاصم عباس نے دی ہے جس کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔

مزید خبریں :