Can't connect right now! retry

کاروبار
25 اگست ، 2020

آٹا 7 روپے فی کلو سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق درآمدی گندم کا پہلا جہاز آج کراچی پورٹ پہنچ جائے گا جس سے آٹا 7 روپے تک فی کلو سستا ہونے کی توقع ہے۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق نجی شعبے کے ذریعے پہلے بحری جہاز کے ذریعے 60 ہزار 804 میں ٹن گندم پہنچ رہی ہے اور درآمدی گندم کی انسپیکشن 26 اگست کو کی جائے گی۔

درآمدی گندم کا دوسرا جہاز 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کے 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔

حکام کے مطابق درآمدی گندم پورٹ پر 43 روپے فی کلو میں پڑے گی ،درآمدی گندم کی پہلی دو شپمنٹس فلور ملز کو فروحت ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM