افغان طالبان کے وفد کی ملا برادر کی سربراہی میں وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات

افغان طالبان کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے 7 رکنی وفد کا خیر مقدم کیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے وفد کو امن عمل کو سبوتاژ کرنے سے متعلق ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جبکہ افغان طالبان کے وفد نے امن عمل میں پاکستان کی مسلسل کاوشوں اور معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ کو طالبان امریکا معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توقع ہے افغان قیادت قیام امن کیلئے امن معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد کا متمنی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دیرینہ مذہبی، تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کے معاشی استحکام کےلیے عالمی برادری کو کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان،افغان امن عمل سمیت خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان کا شروع دن سے مؤقف ہے کہ افغان مسئلے کا مستقل حل افغانوں کی سربراہی میں مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان، افغان امن عمل میں، اپنا مصالحانہ کردار، مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کرتا آ رہا ہے۔

مزید خبریں :