Time 27 اگست ، 2020
پاکستان

’بھارت پاکستان کو 2 سال سے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا فراہم نہیں کررہا‘

فائل فوٹو

اسلام آباد: انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارت پاکستان کو 2 سال سے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا فراہم نہیں کررہا۔

جیونیوز کے مطابق انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے چناب میں اضافی پانی چھوڑنے کی اطلاعات ملی تھیں  لیکن پوچھنے پربھارت کی طرف سے صورتحال معمول کے مطابق بتائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو  2 سال سے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا فراہم نہیں کررہا، پاکستان نے بھارت کوانڈس واٹرکمشنرکا سالانہ اجلاس بلانے کے لیے بھی لکھ رکھا ہے جس میں پاکستان بھارت سے سیلاب کے پیشگی ڈیٹا کی فراہمی کا معاملہ اٹھائے گا۔

مزید خبریں :