27 اگست ، 2020
خیرپور: سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے بھائی سید مظفر علی شاہ دل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی میت کو بذریعہ ایمبولینس خیرپور پہنچایا گیا۔
مظفر علی شاہ کی نمازہ جنازہ ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں ادا کی گئی جس میں قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظفر علی شاہ کی تدفین جیلانی قبرستان میں گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی شاہ کے انتقال پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔