Can't connect right now! retry

کھیل
28 اگست ، 2020

آرمی چیف کی ہاکی کی بہتری کیلئے پی ایچ ایف کو 5 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی

فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 5 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجادکھوکھر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج نے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایچ ایف کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5 کروڑ روپے دینےکا وعدہ کیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM