تصاویر— کراچی میں شدید بارش بھی شہریوں کے حوصلے پست نہ کر سکی

جمعرات کو کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئی، اس سے پہلے 26 جولائی 1967 کو سب سے زیادہ یعنی 211 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

کراچی میں گزشتہ روز کی شدید بارش کے باوجود شہریوں نے شکست تسلیم نہیں کی اور اپنی زندگی کا پہیہ چلانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

جمعرات کو کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئی، اس سے پہلے 26 جولائی 1967 کو سب سے زیادہ یعنی 211 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 230 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 193،کیماڑی میں 169، نارتھ کراچی میں 166، ناظم آباد میں 162 صدر میں 142 اور لانڈھی میں 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش رات گئے تھم گئی جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں سے پانی نکل گیا لیکن متعدد علاقوں میں پانی کے بڑے بڑے جوہڑ موجود ہیں، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بدستور گھٹنوں گھٹنوں پانی موجود ہے۔

بارش کے بعد کراچی میں کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے جب کہ شہر میں بادل برستے ہی ہی مختلف میں بجلی فراہمی معطل ہو گئی، بیشتر علاقوں میں 36 گھنٹے سے زائد ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو
—اے ایف پی فوٹو