31 اگست ، 2020
اسلام آباد: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 17 اپریل کے بعد 31 اگست کو پاکستان میں سب سے کم کورونا کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 213 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 17 اپریل 2020 کو کورونا کے 106 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 افرادجاں بحق ہوئے، ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 682 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8873 ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ95 ہزار 849 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات کی تعداد 6294 ہے۔