کھیل
Time 01 ستمبر ، 2020

حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں ہی تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ کے خلاف ففٹی اسکور کرنے کے بعد حیدر علی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے واحد پاکستانی بن گئے— فوٹو: پی سی بی

نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بناتے ہوئے تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

19 سالہ بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور پھر کرس جارڈن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی نے بھی نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مائیکل وان نے کہا کہ ’لگتا ہے پاکستان کو کوئی سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ہے‘۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ ’میں نے پہلی بار حیدر علی کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، خوشی ہے کہ نوجوان کو موقع دیا گیا‘۔


مزید خبریں :