کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم خریدلی

شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبسیڈر ہوگی— فوٹو:سوشل میڈیا 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی ’لنکا پریمیئر لیگ‘ کی ٹیم ’گال گلیڈی ایٹرز‘ خرید لی۔ 

لنکا پریمیئر لیگ میں ’گال گلیڈی ایٹرز‘ کی شمولیت کے اعلان کے لیے کراچی میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے باضابطہ طور پر گال گلیڈی ایٹرز کی اونرشپ کا اعلان کیا۔

ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبیسڈر ہوگی۔

اس موقع پر لیگ منتظمین کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کرکٹ کے انعقاد کے لیے حالات کافی بہتر ہیں، پاکستانی اونر شپ میں ٹیم کی شمولیت کافی خوش آئند ہے۔

عبوری شیڈول کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک سری لنکا کے تین مقامات پر کھیلی جاِئے گی جس میں دنیا بھر کے متعدد ٹاپ کرکٹرز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ 

پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت قومی ٹیم کے شیڈول سے مشروط ہوگی۔

مزید خبریں :