03 ستمبر ، 2020
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یوٹیوب سے ایک بار پھر غیر اخلاقی، فحش، نفرت انگیز اور نقصان دہ آن لائن مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی اے نے یوٹیوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کی درخواستوں پر فوری عمل کیلئے مواد کی مانیٹرنگ اور ماڈریشن کے لیے مؤثر طریقہ کار وضع کرے۔
پی ٹی اے حکام کاکہنا ہےکہ پی ٹی اے پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں مقامی قوانین، معاشرتی اقدار اور یو ٹیوب کے اپنے معیارات کے مطابق ترقی کیلئے، یوٹیوب کو سہولیات کی فراہمی اور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔