03 ستمبر ، 2020
سندھ میں بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی میں اضافے سے 30 سے40 فیصد کچےکے علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریائےسندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافے سے حیدرآباد کا علاقہ سحرش نگر متاثرہوا ہے جس سے دریا کے بیڈ میں قائم کچے مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔
بارشوں سے سکھربیراج پر نچلے درجےکا سیلاب ہے اور ریلا کوٹری بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ کاچھو میں 80 فیصد علاقے سے پانی کم ہونے کے باوجود راستے بند ہیں اور 200 سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔