03 ستمبر ، 2020
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد شہید، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے۔
حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔