Time 04 ستمبر ، 2020
پاکستان

SECP کے اعلیٰ افسر ساجد گوندل لاپتا

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل لاپتا ہوگئے۔

اہلخانہ کے مطابق ساجد گوندل کل شام سے گھر واپس نہیں آئے اور ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاؤن کے قریب کھڑی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سے کے قریب سے ملی ہے، کارڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا اور اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ساجد گوندل کے اہلخانہ کی درخواست پر تفتیش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :