Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
07 ستمبر ، 2020

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا بھی کورونا کا شکار

فوٹو: فائل

بھارت دنیا میں کورونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور وہاں شوبز اور سیاست سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ عالمگیر وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جب کہ بالی وڈ سپر اسٹار دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ اسٹار ارجن کپور اور ان کی دوست ملائکہ اروڑا بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 71 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا کے باعث اس وقت مریضوں کے اعتبار سے امریکا سر فہرست ہے جہاں اب تک 62 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM