پاکستان
Time 08 ستمبر ، 2020

جعلی میسیجز سے عوام کو لوٹنے والوں کو پکڑنے کیلئے سائبر کرائم ونگ قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی۔

سماجی تحفظ ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا جس کا مقصد ان تمام کر پٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو معصوم عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں اور ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو جعلی میسیجز اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں۔

ڈاکٹر نشتر نے احساس مینجمنٹ کو اس ونگ کی تشکیل کے عمل کو جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :