Time 09 ستمبر ، 2020
پاکستان

بلوچستان: قیدیوں کے رشتے داروں سے ملنے پر عائد پابندی ختم

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کردی۔

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اس پابندی کے دوران بھی کوئٹہ اور مستونگ کی جیلوں میں 50 سے زائد قیدیوں اور  3 افسران سمیت 20 سے زائد اہلکار کورونا میں مبتلا ہوئے جب کہ ورونا کے باعث ایک قیدی کا انتقال بھی ہوا تھا۔

اب تقریباً 6 ماہ تک پابندی عائد رہنے کے بعد حکومت بلوچستان نے یہ پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد قیدیوں کے اپنے رشتے داروں سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور قیدیوں کو ملاقات کے لیے ایس او پیز کو اپنانا ہوگا۔

مزید خبریں :