کھیل
Time 09 ستمبر ، 2020

رونالڈو انٹرنیشنل گولز کی سنچری کرنے والے پہلے یورپی کھلاڑی بن گئے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری کرلی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا نیشنز لیگ میں سوئیڈن کے خلاف گول کرکے یہ سنگ میل عبور کیا اور دنیائے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں 100 گول کرنے والے دوسرے اور یورپ  کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ایرانی فٹبالر علی داعی انٹرنیشنل میچز میں 109 گول کرکے سرفہرست ہیں۔

پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دی اور دونوں گول رونالڈو کے نام رہے۔

اس سے قبل رونالڈ پروفیشنل فٹبال کیریئر میں 700 گول کرچکے ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر ہیں۔

مزید خبریں :