پاکستان
Time 11 ستمبر ، 2020

موٹر وے پر پولیس تعیناتی کیلئے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف

فوٹو: فائل

لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 28 جولائی کو سابق آئی جی پنجاب نے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھا جس میں موٹر وے پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کا کہا گیا۔

سابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سیکرٹری مواصلات کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں لہذا موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

خط میں مرید کے اور ساہیو وال میں موٹر وے پولیس کو ملازمین کے سب دفتر بنانے کا بھی کہا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور سے بذریعہ موٹر وے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گجرپورہ کے مقام پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا اندوہناک کیس پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :