پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2020

کراچی پولیس میں بھی ہراسانی کا کیس سامنے آگیا

کراچی پولیس میں بھی ہراسگی کا کیس سامنے آگیا جہاں خاتون ایس ایچ او کو محکمہ پولیس کے ہی افسران ہراساں کرنے لگے۔

سابقہ خاتون ایس ایچ او انسپکٹر غزالہ نے کہا کہ پولیس میں شامل کالی بھیڑیں مجھے ہراساں کررہی ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ پولیس کی نوکری چھوڑ دوں ورنہ سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے اور تم خود استعفے پر مجبور ہوجاؤگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرادی ہے اور ا اپنے محکمے کے اعلیٰ افسران کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ۔

خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ وہ عناصر ہیں جنہیں عورت کا باعزت مقام پر فائض ہونا قبول نہیں ہوتا ، یہ جنگ میرے اکیلے کی نہیں ، گھر سے نکلنے والی ہر عورت کی ہے، معاشرے کے ان ذہنی بیماروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاؤں گی۔

مزید خبریں :