کاروبار
Time 12 ستمبر ، 2020

حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی

حکومتی دعوؤں کے باوجود ملک میں مہنگائی پر قابو نہیں کیا جاسکا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ایک ہفتےمیں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے  مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 2 روپے68 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 7 روپے 36 پیسے، دال چنا 2 روپے 62 پیسے اور دال مسورکی اوسط قیمت پونے 2 روپے کلو بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گندم کی درآمد کے باوجود آٹے کی قیمت میں اضافہ بھی جاری ہے اور  20 کلو کا تھیلا 14 روپے تک مہنگا ہوا جب کہ  گھی، گُڑ، تازہ دودھ اور دہی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا ساڑھے 11 کلو کا گھریلو سلنڈر8 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چینی کی اوسطاً فی کلو قیمت 33 پیسے کمی آئی جب کہ ٹماٹر5 روپے فی کلو ،لہسن 6 روپے، آلو 69 پیسے اور پیاز 28 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چاول، چائے سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید خبریں :