Time 12 ستمبر ، 2020
پاکستان

’سندھ کے تعلیمی اداروں میں رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی‘

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں تعلیمی سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

سعید غنی نےکہا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعدکراچی سمیت صوبے بھر میں اسکولز کھولنے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی بنالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ جاری رکھ سکتے ہیں، اسکولوں میں بچوں کو نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ پر چھوڑ دیا ہے۔ 

سعید غنی کا کہنا تھاکہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے وفاق نصاب تعلیم صوبوں پر لاگو نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :