پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2020

جیو نیوز کے رپورٹر حنیف زئی انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

سینئر صحافی اور بدین میں جیو نیوز کے نمائندے حنیف زئی انتقال کر گئے۔

حنیف زئی کے بیٹے اعجاز نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف زئی کورونا میں مبتلا تھے اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حنیف زئی گزشتہ 13 سال سے جیو نیوز سے وابستہ تھے اور انہوں نے بدین اور تھرپارکر کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیو نیوز بدین کے رپورٹر حنیف زئی کی میت کراچی سے گولارچی کے لیے روانہ کر دی گئی ہے، ان کی تدفین آبائی علاقے بدین میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :