کھیل
Time 14 ستمبر ، 2020

پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری

پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چار مقامات پر ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا— فوٹو: زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش جاری ہے۔ 

پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے چار مقامات پر ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ہونے والے ٹرائلز میں 300 سے زائد کرکٹرز شریک ہوئے۔

ٹرائلز کے دوران کورونا وائرس کے ضابطہ کار کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے چاروں مقامات پر ٹرائلز لیے۔

اگلے مرحلے میں منگل کو لاہور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا اور دیگر شہروں میں بھی ٹرائلز کے بعد شارٹ لسٹ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

سب سے باصلاحیت کرکٹر کو پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ایمرجنگ کیٹیگری می‍ں موقع دیا جائے گا۔

مزید خبریں :