Time 15 ستمبر ، 2020
پاکستان

خاتون زیادتی کیس: موٹروے کے قریب کرول گاؤں کی بستی میں تالے کیوں پڑگئے؟

موٹروے زیادتی کیس کے واقعے کے قریب کرول گاٹی گاؤں واقع ہے جہاں بنی خانہ بدوشوں کی بستی کے کئی گھروں کو تالے لگے ہیں اور  لوگ پولیس کے خوف سے فرار ہو گئے ہیں۔

خاتون زیادتی کیس کے سلسلے میں پولیس نے اس بستی سے درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا۔ پولیس کے ڈر سے اس بستی کے اکثر رہائشی اپنے بچوں اور سامان کو وہیں چھوڑ کر غائب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کرول گاؤں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو اسی جگہ پر سنگسار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں جانچ پڑتال جاری ہے اور جو لوگ اپنے گھر بند کرکے جاچکے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو بھی جرائم میں ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹر وے پر انسانی روپ میں درندوں کے آنے کے لیے لگائی گئی فینس آج بھی نا مکمل ہے اور ملزمان اس راستے سے جب چاہیں آسانی سے موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :