Time 15 ستمبر ، 2020
پاکستان

ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ تیسرا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلقہ تیسرا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید 60 دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔

بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، تحریک کے ذریعے بل کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

بل کو ضمنی ایجنڈا کے طور پر لانے پر اپوزیشن ارکان نے بھر پور احتجاج کیا تاہم حکومت نے کثرت رائے سے بل کی منظوری حاصل کر لی۔

مزید خبریں :