پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید 4 ہلاکتیں، 665 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29097 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3089 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6393 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 499 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132591 ہوگئی ہے جب کہ 2448 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 97946 ہے اور 2220 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 13690 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37140 اور 1257 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2441 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3297 اور 79 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15984 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :