پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے نئےکنٹریکٹ کی منظوری دیدی

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے نئے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی  ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 14واں اجلاس ہوا، اجلاس میں میٹروبس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ اور سیکیورٹی اینڈ سیفٹی سروسزکے کنٹریکٹ کی دوبارہ ٹینڈرنگ کی منظوری دی  گئی۔

اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کی صفائی کے لیےکنٹریکٹ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  میٹروبس سسٹم آپریٹ کرنے کے ٹینڈر میں شہباز شریف دور سے 20 فیصد کم 304 روپے فی کلومیٹربولی دی گئی اور اربوں روپے کی بچت کی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ کم بولی کے باعث میٹرو بس سروس پردی جانے والی سبسڈی میں کمی ہوگی، شفاف پالیسیوں کے باعث آج 300 کروڑ بچائے ہیں  اور کل 300 ارب بچائیں گے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جلدآپریشنل ہوگی،پنجاب کابینہ نے میٹروٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :