پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2020

قصور: شیر خوار بچوں کا اغوا معمول بن گیا، چار روز میں تین بچے اغوا

فوٹو: فائل

قصور کے علاقے چونیاں میں گھر سے ایک اور بچے کو اغوا کر لیا گیا۔

قصور میں چار روز کے دوران گھروں سے اغوا ہونے والے شیر خوار بچوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق چونیاں کے علاقے کنگن پور کا بھٹہ مزدور یاسین کام پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم خاتون اور ایک موٹر سائیکل سوار اس کا 18 دن کا بچہ اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی، اس سے قبل بھی چونیاں کے علاقے بھاگیوال اور بونگی کلیاں سے دو شیر خوار بچوں کو گھروں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

ڈی پی او قصور زاہد مرورت نے مغوی بچوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی بازیابی کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

مزید خبریں :