پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2020

کراچی میں گیس کی قلت سے گھریلو صارفین کو شدید دشواری کا سامنا

کراچی میں بجلی کے بعد اب گیس کے بحران نے بھی جنم لے لیا جس سے گھروں میں گیس نہ آنے سے خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ، لیاری، کھارادر، لیاقت آباد سی ون ایرنا اور  ایف بی ایریا، کلفٹن، صدر، اورنگی، پی ای سی ایچ ایس اور ڈیفنس سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی نے کھانا پکانے کو مشکل بنادیاہے۔

چولہوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے جس سے خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ہوٹلز میں بھی گیس نہ ہونے سے ایل پی جی سلنڈرز اور کوئلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں صنعتوں میں بھی صورتحال خراب تر ہے، کئی صنعتیں گیس نہ ہونے کے سبب پیداوار نہ کر سکیں جب کہ گیس کی کمی سے بجلی کا پیدا ہونے والا شارٹ فال کے الیکٹرک فرنس آئل سے مکمل طور پر پورا کرنے میں ناکام رہی۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی نادرن سے ملنے کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہونے کا امکان ہے لیکن گیس ذخیروں سے پیداوار میں کمی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :