Time 19 ستمبر ، 2020
دنیا

جنگ عظیم دوئم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جہاز کی باقیات ناروے سے دریافت

ناروے کے قریب سمندر سے دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جنگی جہاز کی باقیات 80 سال بعد مل گئیں۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی آبدوز کا نشانہ بننے کے بعد جرمن فوجیوں نے اپنا جہاز خود ڈبو دیا تھا۔

تقریباً 80 سال بعد جرمن جنگی جہاز کی باقیات سمندر سے مل گئی ہیں، جہاز پر اب بھی جرمن نازیوں کا نشان موجود ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

یہ جنگی جہاز اس بیڑے کا حصہ تھا جس نے 1940 میں ناروے پر حملہ کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ اسٹیٹ نیٹ

جہاز سمندر برد کرنے سے پہلے جرمن نازی فوجیوں نے جہاز خالی کر دیا تھا۔

مزید خبریں :