پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید 7 اموات، 645 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35720 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 645 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 5031 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6415 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 361 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 133362 ہوگئی ہے جب کہ 2459 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98272 ہے اور 2226 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14138 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37270 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2491 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 66 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3412 اور 81 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16086 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :