پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2020

مسافر ٹرینوں اوراسٹیشنوں کے اسٹالز پرگیس سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت

فائل فوٹو

لاہور: ریلوے نے مسافر ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے اسٹالز پرگیس سلنڈر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق چیئرمین ریلویز حبیب الرحمن گیلانی سے  ریلوے کی 4 ٹریڈ یونینز کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملازمین کے مسائل اور ریلوےکو منافع بخش بنانے کی تجاویز پیش کی گئی۔

حبیب الرحمن گیلانی نے وفد کو جائز مطالبات اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق چیئرمین ریلویز نے  خیبر میل، گرین لائن، عوام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی ڈائیننگ کاریں بحال کر دیں جب کہ ساتھ ہی مسافر ٹرینوں اور اسٹیشنوں کے اسٹالز پر گیس سلنڈر کے استعمال کی بھی اجازت دے دی۔

ترجمان نے کہا کہ  دیگر مسافر ٹرینوں میں بھی جلد ڈائیننگ کاریں بحال کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق شاہ شمس ایکسپریس میں سلنڈر دھماکے کے بعد ٹرینوں میں سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی تھی جس کے باعث ٹرینوں میں کھانا فراہم کرنے والی ڈائیننگ کاریں ختم ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :